بڑھتی عمر کے ساتھ مردوں میں "رغبت" میں کمی اورچڑ چڑا پن آنے کی بڑی وجہ کیا ہے۔۔۔۔؟؟؟؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 16:42 شام

لندن (شفق ڈیسک) بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ مردوں میں جنسی رغبت کم ہوتی چلی جاتی ہے اور 60 سال کی عمر کے بعد اس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آتی ہے۔ اس حوالے سے دنیا بھر میں ایک تاثر عموماً پایا جاتا ہے کہ ویاگرا یا ایسی ہی دوسری قوت بخش ادویات مردوں میں جنسی رغبت پیدا کرتی ہیں لیکن ایک تحقیق میں اس تاثر کی نفی کی گئی ہے۔ برطانوی ڈاکٹروں پروفیسر میلکم کیرتھر اور پروفیسر ہیکٹ کا کہنا ہے کہ مرد میں موجود ٹیسٹاسٹرون اس کی جنسی رغبت کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور اس ہارمون کی پیداوار عمر کے ساتھ ساتھ کم ہوتی چل

ی جاتی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق تحقیق کاروں نے کئی مردوں پر اس کے تجربات کئے جن میں69 سالہ رونڈے ہلٹن شامل تھا۔ ہلٹن جب 60 سال کا ہوا تو اس نے محسوس کیا کہ اس میں جنسی رغبت کم ہوتی جا رہی ہے۔ اس کیلئے اس نے بھی دیگر مردوں کی طرف قوت بخش ادویات کا سہارا لیا۔ بعدازاں اس نے اس کی اصل وجہ جاننے کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کیا جہاں اس کے خون کے ٹیسٹ کئے گئے اور ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس میں ٹیسٹا سٹرون نامی ہارمون کی پیداوار بہت کم ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے اسے ٹیسٹا سٹرون کے انجکشن دیئے جس سے قوت بخش ادویات کی ضرورت نہ رہی۔ ہلٹن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹا سٹرون کے انجکشن لگنے سے اس کی شخصیت میں بھی نمایاں تبدیلیاں آئیں۔ اس کا چڑچڑا پن پہلے سے بہت کم ہو گیا تھا اور اسے اب غصہ بھی نہیں آتا تھا۔ ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ یہی ہارمون انسان کے چڑچڑے پن اور غصیلے مزاج کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ جس مرد میں ٹیسٹا سٹرون کی کمی ہو وہ بہت چڑچڑا اور غصیلا ہو جاتا ہے دونوں ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ جن مردوں کو اس قسم کے مسائل کا سامنا ہو ضروری ہے کہ ان کا ٹیسٹا سٹرون لیول بھی چیک کر لیا جائے ممکن ہے کہ ان کے مسائل کی وجہ اس کی کمی ہو۔