کافی شاپ کے باتھ روم میں ایک شخص نے سر اٹھایا تو شرم سے پانی پانی ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2016 | 15:54 شام

لندن (شفق ڈیسک) برطانیہ میں ایک کافی شاپ کے باتھ روم میں جانے والے شخص نے سراٹھا کر چھت کی طرف دیکھا تو ایسی چیز نظر آگئی کہ اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کیمطابق یہ واقعہ جنوبی لندن کے علاقے ووکس ہال میں پیش آیا جہاں 33 سالہ ریسی آرکیری نامی شخص سٹاربکس کی ایک برانچ میں گیا۔ وہاں اسے ٹوائلٹ کی ضرورت محسوس ہوئی۔ ٹوائلٹ میں اس نے اتفاقاً اوپر چھت کی طرف دیکھا تو ہوا کے لئے لگائی گئی جالی میں اسے ایک خفیہ کیمرہ نظر آ گیا جو یقیناًٹوائلٹ استعمال کرنیوالوں کی ویڈیوز بن

انے کیلئے وہاں نصب کیا گیا تھا۔ رپورٹ کیمطابق سٹاربکس کی یہ برانچ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے ہیڈکوارٹرز کی مخالف سمت میں واقع ہے۔ آرکیری نے اپنے فون سے کیمرے کی تصویر بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کر دی اور ساتھ ہی لکھا کہ میں نے کافی شاپ کے منیجر اور پولیس کو اس کیمرے کے متعلق بتا دیا دی سٹینڈرڈ سے گفتگو کرتے ہوئے آرکیری کا کہنا تھا کہ جب میری نظر کیمرے پر پڑی تو مجھے شدید دھچکا لگا اور جو کچھ میں کر رہا تھا وہیں رک گیا۔ میں ٹوائلٹ کی سیٹ سے اٹھا اور چھت میں بغور دیکھنے لگا۔ میں تسلی کرنا چاہتا تھا کہ یہ واقعی کیمرہ ہے۔ رپورٹ کیمطابق سٹاربکس کی طرف سے آرکیری سے ٹوئٹر پر رابطہ کیا گیا اور تحقیقات کی یقین دہانی کروائی گئی اور پولیس کی ایک کار بھی موقع پر پہنچ گئی اور کیمرا اتار کر فرانزک تجزیئے کیلئے لے گئی۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔