ساس بہوؤں کی کہانیاں حیرت انگیز انکشافات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 15:41 شام

لندن (شفق ڈیسک) ساس بہو کے گلے شکوے ہر گھر کی کہانی ہے۔ پہلے تو جب دو عورتیں مل بیٹھتی تھی، اپنی بہوؤں یا ساسوں کے لتے لیتی تھیں مگر اب ان کیلئے ایک ایپلی کیشن کی صورت میں انٹرنیٹ پر ایک سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن کا نام Whisper ہے جہاں کئی بہوئیں اپنی ساسوں کے متعلق ایسے انکشافات کر رہی ہیں کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے۔ رپورٹ کیمطا بق ایک لڑکی نے اپنی داستان غم سناتے ہوئے لکھا ہے کہ میری ساس اس شادی پر خوش نہیں تھی چنانچہ اپنی ماتم کنائی ظاہر کرنے کیلئے وہ شادی میں سیاہ لب

اس پہن کر آ گئی۔ اس کا لباس دیکھ کر بے اختیار میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ ایک بہو نے لکھا ہے کہ میری ساس نے میری شادی کی انگوٹھی چوری کرکے بیچ ڈالی اور اس کی جگہ نقلی انگوٹھی لا کر رکھ دی کیونکہ اس کا خیال ہے کہ میں کسی ’اصلی‘ چیز کی مستحق نہیں ہوں۔