ننھے بچے کی ذہانت نے باپ کی جان بچا لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 29, 2016 | 19:47 شام

 

لندن (شفق ڈیسک) ایک سپر سمارٹ بچے نے بڑی ذہانت سے اپنے باپ کو زبردستی دہی کھلا کر اس کی جان بچا لی۔ 3 سالہ لینی جارج جانز نے جب دیکھا کہ اسکا باپ شوگر لیول کم ہونے کے باعث کومے میں ہے تو اس نے اپنی بچوں والی کرسی فریج کے پاس رکھی اور فریج سے دہی نکال لی۔ قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے جارج چھری کانٹوں کی دراز سے چمچ نہ نکال سکا تو اس نے اپنے کھلونوں سے پلاسٹک کا چاقو نکالا اور زبردستی اپنے باپ کو میٹھی دہی کھلانے لگا۔ اس کا باپ 34 سالہ مارک جلد ہی ہوش میں آنے لگا اور پھر خود ہی گلوکوز

کی گولیاں لینے کے قابل ہوگیا۔ لینی کی ماں 31 سالہ ایما کیمطابق انہوں نے کبھی بھی اسے نہیں بتایا کہ اس طرح کی ہنگامی صورتحال میں کیا کرنا ہے۔ ایما کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں کے گھر گئی تھی وہاں سے واپس آئی تو گھر میں گھستے ہی لینی نے اسے بتایا کہ اس نے ڈیڈی کی جان بچائی ہے۔ اس پر مارک نے کہا کہ لینی سچ بول رہا ہے۔