یہ کام چھوڑنے سے انسان کی زندگی میں اضافہ ہو سکتا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 16, 2017 | 07:50 صبح

لندن (شفق ڈیسک) طویل اور صحت مند زندگی ہر انسان کا خواب ہوتی ہے۔ جس کا راز پانے کیلئے انسان صدیوں سے کوشاں رہا ہے۔ اب سائنسدانوں نے بالآخر یہ راز دریافت کر لیا ہے، لیکن شاید اس دریافت سے مستفید ہو جانیکی بجائے اکثر لوگ جلد مر جانے کو ہی ترجیح دیں گے۔ رپورٹ کیمطابق یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے سائنسدانوں نے ڈاکٹر مائیکل سیوا جوتی کی سربراہی میں ایک تحقیق کی، جس میں انکشاف ہوا کہ جنسی عمل سے مکمل پرہیز صحت اور طویل زندگی کی ضمانت ہے۔ سائنسی جریدے دی نیو سکاٹسمن میں شائع ہونیوالی تحقیق کیمطابق ڈاکٹر م

ائیکل اور انکی ٹیم نے میلورم بیٹل کہلانے والے حشرات پر تحقیق سے معلوم کیا کہ باقاعدگی سے جنسی عمل کرنیوالے حشرات جلد مر جاتے ہیں جبکہ اس کے برعکس جنسی فعل سے لاتعلق رہنے والے حشرات طویل زندگی پاتے ہیں۔ ڈاکٹر مائیکل کا کہنا ہے کہ اگرچہ انسانوں کا نظام زندگی حشرات سے مختلف ہے لیکن دونوں کیلئے بنیادی اصول ایک ہی ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیق کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انسانوں کے جسم میں جنسی خلیات کی تخلیق کیلئے مخصوص ہارمونز کا اخراج ہوتا ہے۔ مردوں میں یہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون اور خواتین میں ایسٹروجن ہوتا ہے۔ جنسی ہارمونز کے اخراج کی وجہ سے مدافعتی نظام کمزور پڑتا جاتا ہے۔ زندگی بھر ان ہارمونز کا اخراج جاری رہنے سے بالآخر مدافعتی نظام بے حد کمزور ہو جاتا ہے اور طرح طرح کی بیماریاں انسان کو گھیر لیتی ہیں، جو بالآخر موت کا سبب بن جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اردگرد موجود غیر شادی شدہ افراد کی مثالوں سے دیکھ سکتے ہیں کہ وہ عموماً شادی شدہ افراد کی نسبت لمبی عمر پاتے ہیں۔ اسی طرح تا عمر تنہا زندگی گزارنیوالے راہب اور راہبائیں بھی نسبتاً طویل زندگی پاتے ہیں۔ اس کی ایک مثال تاریخ میں بھی ملتی ہے۔ قدیم کوریا میں فوجیوں کو جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا جاتا تھا۔ جس کے نتیجے میں وہ طویل عمر پاتے تھے اور بیماریوں سے محفوظ رہتے تھے۔ خواجہ سراؤں کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ نسبتاً طویل عمر پاتے ہیں۔ ڈاکٹر مائیکل کا کہنا ہے کہ یہ تمام مثالیں ظاہر کرتی ہیں کہ ان کی تحقیق میں دریافت ہونیوالی باتیں درست ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون مدافعتی نظام کو زیادہ متاثر کرتا ہے، لہٰذا جنسی عمل سے گریز خواتین کی بجائے مردوں کیلئے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔