غذا کا حیرت انگیز فائدہ آئی کلر تبدیل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 27, 2016 | 15:44 شام

لندن (شفق ڈیسک) ہماری آنکھوں کا رنگ ان میں موجود پیگمنٹ میلانین کی وجہ سے ہوتا ہے اور جیسے بچہ بڑا ہوتا ہے اس کی آنکھوں کا رنگ بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے اور عمر کی پختگی تک یہ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ اگر آپ اپنی آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو آج ہم آپ کو ایسے کھانے بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کی آنکھوں کا رنگ 60دنوں میں تبدیل ہوجائے گا۔ Uva ursiچائے اس چائے کو پیتے ہی آپ کی آنکھوں کو سکون ملتا ہے اور ان میں چمک آتی ہے۔ اس بوٹی کو پیشاب کی انفیکشن کیلئے بھی بہت مفید پایا گیا ہے اور اس سے پیٹ

کی خرابی بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے جلد کی انفیکشن بھی ٹھیک ہوتی ہے اور ساتھ ہی جوڑوں کے درد میں بھی راحت ملتی ہے۔ شہد اس کے روزانہ استعمال سے آپ کو سکون ملے گا بلکہ آنکھوں میں چمک آئے گی۔ تاہم اس بات کا خیال رہے کہ قدرتی شہد کا استعمال کیا جائے۔ اس میں ہر قسم کی چینی کی وجہ سے جسم کو بہت فائدہ پہنچتا ہے اور ساتھ ہی آنکھوں کی چمک میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔ پالک زنک اور آئرن سے بھرپور ان پتوں سے جسم کو ایسا فائدہ ملتا ہے جو کسی بھی سبزی میں نہیں ملتا۔اس کے استعمال کی وجہ سے جسم میں آئرن کی مقدار بڑھتی ہے اور ساتھ ہی آنکھوں کو سکون ملنے سے ان میں چمک پیدا ہوتی ہے۔ اس میں موجود میگنشیم، پوٹاشیم، وٹامن اے اورفولیٹ کی وجہ سے جسم کو توانائی ملتی ہے۔ مچھلی اس میں موجود اومیگا تھری کی وجہ سے جلد تازہ رہتی ہے اور اس کے باقاعدہ استعمال سے آنکھوں کا رنگ تبدیل ہونے لگتا ہے۔ زیتون کا تیل اس میں موجود فیٹی ایسڈاور لائنولینک ایسڈ کی وجہ سے جسم میں برے کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے، اچھا کولیسٹرول بڑھتا ہے اور ساتھ ہی خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جس کی وجہ سے بینائی ٹھیک رہنے کے ساتھ آنکھوں میں چمک آتی ہے۔