ضرورت رشتہ کی ویب سائٹ کا انتہائی شرمناک استعمال

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2016 | 17:44 شام

 

لندن (شفق ڈیسک) برطانیہ میں ایک نوجوان نے ضرورت رشتہ کی ویب سائٹ کا انتہائی شرمناک استعمال کرتے ہوئے تین مسلمان لڑکیوں کی زندگیاں برباد کر ڈالی ہیں۔ 38 سالہ فرحان مرزا نامی یہ شخص خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے ویب سائٹ پر شادی کی خواہش مند لڑکیوں کو اپنے جال میں پھانستا۔ اس نے خواتین کو اپنے ڈاکٹر ہونے کا یقین دلانے کیلئے اپنے گھر میں ڈاکٹروں کے مخصوص ملبوسات رکھے ہوئے تھے اور گاڑی میں ہمیشہ ایک سٹیتھوسکوپ بھی رکھتا تھا۔ درحقیقت وہ ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا اور ساؤتھ ویلز کے شہر ابرٹیلری میں اپنے والدہ کیساتھ رہائش پذیر تھا۔ ملزم خواتین کو پھانس کر ان سے جنسی تعلق استوار کرتا اور خفیہ طور پر اس عمل کی ویڈیو بنا لیتا۔ جس کے بعد وہ خواتین کو بلیک میل کر کے ان سے رقم ہتھیاتا وہ انہیں ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے اور ان کے دوستوں اور ساتھی ورکرز کو دینے کی دھمکی دیتا جس پر لڑکیاں اور انکے گھر والے اسے رقم دینے پر مجبور ہو جاتے۔ رپورٹ کیمطابق اس کا شکار ہونیوالی تیسری لڑکی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بہت اچھے عہدے پر تھی۔ اس نے پولیس کو اسکی رپورٹ کر دی۔ جب پولیس نے تفتیش کی تو دیگر دو لڑکیوں کا بھی انکشاف ہوا جنہیں یہ برباد کر چکا تھا۔ اس لڑکی کا کہنا تھا کہ اس شخص نے مجھے بتایا تھا کہ وہ ڈاکٹر ہے۔ اسکا ایک بھائی ہیتھرو ایئرپورٹ پر سکیورٹی کا سربراہ اور اسکا باپ پاکستان میں ایک یوٹیلٹی کمپنی کا ڈائریکٹر ہے۔ یہ سب جھوٹ تھا۔