مردوں کی نظر عورت کے جسم کے کس حصہ پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 17:53 شام

لندن (شفق ڈیسک) صنف مخالف کی جانب کشش گو کہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے لیکن بہر طور ہر کسی کے نزدیک جنس مخالف کی کوئی ایک بات پرکشش ترین ضرور ہوتی ہے۔ تو مردوں کیلئے وہ پرکشش ترین چیز کیا ہے جو پہلی نظر میں ان کی توجہ کا مرکز بنتی ہے؟ اسی سوال کا جواب جاننے کے لئے مشہور میگزین مینز ہیلتھ نے ایک سروے کیا۔ رپورٹ کیمطابق اس سروے میں تقریباً 6500 مردوں نے اظہار رائے کیا۔ سروے کے حتمی نتائج کے مطابق مردوں کی بڑی تعداد پہلی نظر صنف مخالف کے چہرے پر ڈالتی ہے۔ سروے میں شامل 38 فیصد مردوں کا کہنا تھا کہ وہ

کسی خاتون پر نظر پڑتے ہی سب سے پہلے اس کے چہرے کی جانب متوجہ ہوتے ہیں۔ پہلی نظر میں جسم کے دیگر دو حصوں کی جانب متوجہ ہونیوالوں کی تعداد بالترتیب 34 اور 18 فیصد تھی، جبکہ 10فیصد کا کہنا تھا کہ وہ سب سے پہلے ٹانگوں کی جانب متوجہ ہوتے ہیں۔