لڑکیوں نے شراب کے نشے میں ایسا کیا کیا وہ خود بھی پریشان
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 20, 2016 | 18:33 شام
لندن (شفق ڈیسک) شراب نوشی کی وجہ سے انسان اپنے ہوش اس قدر کھو دیتا ہے کہ اسے احساس ہی نہیں ہو پاتا کہ اس کیساتھ کیا ہوا ہے اور جب ہوش آتی ہے تو لوگ اسے بتاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ان دو لڑکیوں کیساتھ بھی ہوا جو اپنی ایک دوست کی پارٹی میں گئیں اور وہاں شراب کے نشے میں چور ہوکر جب غسل خانے گئیں تو اپنے کپڑے تبدیل کرلئے اور انہیں یہ یاد ہی نہ رہا کہ وہ اپنے کپڑے بدل چکی ہیں اور بعد میں جب انہوں نے تصاویر دیکھیں تو پہلے وہ کنفیوژن کا شکار ہوئیں اور بعد میں انہیں تفصیلات کے بارے میں پتا لگا۔ 18سالہ نیکولے کیسیلز اور 19سالہ کلوئی میکفرلین اپنی سہیلی شانی کی سالگرہ کی تقریب میں گئیں اور اس دوران وہ دونوں ٹوائلٹ گئیں جہاں انہوں نے کپڑے تبدیل کئے۔ نیکولے نے میٹرو کو بتایا کہ ہم نے جوتے تبدیل کرنے کا پروگرام بھی بنایا تھا۔ اگلے دن جب انہوں نے تصاویر دیکھیں تو ایک تصویر میں ان کے کپڑے ٹھیک تھے جب کہ دوسری میں انہوں نے ایک دوسرے کے کپڑے پہن رکھے تھے۔ انہوں نے اپنی تصاویر ٹویٹر پر بھی لگائیں اور انہیں 24ہزار لائیکس ملے۔