شریک حیات کے ساتھ زندگی گزارنے کے اصول

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 18:51 شام

لندن (شفق ڈیسک) عام طور پر زیادہ تر مرد اپنی عورتوں پر دھیان نہیں دیتے اور شکوہ شکایت عورتوں سے کرتے ہیں سائنسی جریدے پرسنالٹی اینڈ سوشل سائیکالوجی میں شائع ہونیوالی تحقیق میں پروفیسر گورمیت کہتی ہیں کہ اگر آپ شریک حیات کو محبت کا بھرپور احساس دلوانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے تین باتیں یاد رکھیں۔ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ کبھی بھی اس کی بات سنی ان سنی نہ کریں۔ آپ کی شریک حیات آپ سے جو کہتی ہے اسے توجہ سے سنیں اور مناسب جواب دیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اگر آپ کچھ وقت کیلئے ایک دوسرے سے دور ہوں تو لا

تعلق نہ ہوجائیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ دفتر کے کاموں میں مصروف ہوں تو شریک حیات کے ٹیکسٹ میسج کو نظر انداز کرنے کی غلطی مت کریں۔ کوشش کریں کہ جلد از جلد جواب دیں۔ تیسری اور آخری بات یہ ہے کہ اگر شریک حیات آپ سے کوئی شکوہ شکایت کرے تو فوری طور پر معذرت کرکے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے تاثر یہ ملے گا کہ آپ جان چھڑوانا چاہ رہے ہیں۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ تمام شکوے اور شکایات کو توجہ سے سنیں اور اگر آپ غلطی پر ہیں تو پوری بات دھیان سے سننے کے بعد معذرت کریں، تاکہ شریک حیات کے دل کا بوجھ ہلکا ہوجائے اور اسے یہ یقین بھی ہو جائے کہ اس کا شکوہ آپ نے پوری توجہ سے سنا ہے۔