نوجوان کا آئی فون7 حاصل کرنے کیلئے انوکھا کام

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 05, 2016 | 17:29 شام

کیف (شفق ڈیسک) نوجوان نسل پر سمارٹ فون کا جنون ایسا سوار ہے کہ یوکرائن میں ایک نوجوان نے ’’آئی فون 7‘‘ کے حصول کیلئے اپنا نام ہی آئی فون 7 رکھ لیا۔ ذرائع ابلاغ کیمطابق یوکرین میں ایک مقامی سمارٹ فون سٹور کیطرف سے اعلان کیا گیا کہ وہ ایسے 5 افراد کو ’’آئی فون 7‘‘ مفت فراہم کریگا جو اپنا نام اسکے نام سے منسوب کرینگے، اس پر ایک 20 سالہ نوجوان نے سرکاری دستاویزات میں اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ’’آئی فون 7‘‘ رکھ لیا۔ پہلے تو لوگ

وں نے اسے مذاق سمجھا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ سمارٹ فون کے شوقین نے سچ مچ اپنا نام آئی فون 7 رکھ لیا ہے، مقامی سٹور کی طرف سے اپنا نام تبدیل کرنیوالے نوجوان کو وعدے کیمطابق آئی فون 7 کا ایک سیٹ تحفے میں پیش کیا گیا ہے۔ سٹور کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ مزید 4 آئی فون سیٹ اسی شرط پر مفت فراہم کرینگے تاہم مزید کسی شہری کی طرف سے اپنا نام آئی فون 7 رکھنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ اپنا نام آئی فون 7 رکھنیوالے نوجوان کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون حاصل کرنیکے بعد وہ اپنا سابقہ نام ’الیگزینڈر ٹورینو‘‘ دوبارہ رکھ لے گا کیونکہ وہ اسی نام کے ساتھ شادی کرنا اور باپ بننا چاہتا ہے۔ خیال رہے کہ یوکرائن میں سمارٹ فون آئی فون 7 850 امریکی ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ وہاں پر نام کی تبدیلی صرف 2 امریکی ڈالر میں ہو جاتی ہے، اپنا نام آئی فون 7 رکھنیوالے نوجوان کے اقارب بھی اس اقدام پر حیران ہیں، اسکی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین نہیں آرہا کہ ہمارے بھائی نے اپنا نام آئی فون 7 رکھ لیا ہے، اس نام کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔