گاڑی سٹارٹ ہونے پر سفر کے مزے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 18:53 شام

لندن (شفق ڈیسک) انسان کا ٹیکنالوجی کا سفر کبھی نہ ختم ہونے والا سفر ہے۔ پتھروں کے دور سے نکلنے والا انسان ترقی کرتا کرتا اس قدر آگے نکل گیا کہ دنیا کو ایک چھوٹے سے گاؤں کی مانند سمجھنے لگا۔ ترقی کے سفر کو اور بھی مختصر کرنے میں گاڑی کی ایجاد ا ایک ایسی ایجاد تھی جس نے بجا طور پر انسان کا وقت ایسا بچایا کہ بس انسان کا انحصار اسی چیز پر ہونے لگا۔ قارئین آپ میں سے جن جن کے پاس گاڑیاں ہیں ان کے لئے یہ خبر بہت زبردست ہے۔ اگر آپ کی گاڑی کی بیٹری ختم ہو جائے اور کوئی دھکہ لگانے والا بھی نہ ہو تو اس

سے بڑی مصیبت کیا ہوسکتی ہے، لیکن اگر آپ اس مصیبت میں نہیں پھنسنا چاہتے تو اس کیلئے بس ایک مضبوط رسی اپنے ساتھ رکھئے، جو مصیبت کے وقت ایسی کام آئے گی کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ اگر آپ کی بیٹری ختم ہو جاتی ہے تو مردہ بیٹری والی گاڑی کو سٹارٹ کرنے کیلئے سب سے پہلا کام تو یہ کریں کہ گاڑی کے اگلے پہیوں میں سے ایک کو جیک کے ذریعے اوپر اٹھالیں۔ اب پارکنگ بریک لگائیں اور گاڑی کو تیسرے گیئرمیں ڈالیں، جبکہ چابی آن پوزیشن میں ہونی چاہیے۔ اب رسی کو ٹائر کے اوپر لپیٹ لیں اور پھر اس کے آخری سرے کو پکڑ کر زور سے کھینچیں، جیسا کہ پرانی طرز کے جنریٹر کو سٹارٹ کرنے کیلئے کیا جاتا تھا۔ جب گاڑی کا پہیہ تیزی سے گھومے گا تو ساتھ ہی گاڑی بھی سٹارٹ ہوجائے گی۔ تو بس جناب گاڑی سٹارٹ کریں اور سفر کے مزے لیں۔