ایسے اوصاف جو صنف مخالف کو پسند ہوں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 16:53 شام

لندن (شفق ڈیسک) مرد یا عورت کا متناسب جسم اور اچھی حسِ مزاح یقیناًپرکشش خیال کی جاتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے مرد و خواتین کے 3 ایسے اوصاف بیان کر دیئے ہیں جو جس مرد یا عورت میں ہوں وہ صنفِ مخالف کے پسندیدہ بن جاتے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کیمطابق یہ تین اوصاف مثبت رویہ، دنیا اور سماج کے متعلق متوازن سوچ اور خوداعتمادی ہیں۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ کسی بھی مرد یا عورت کے صنف مخالف کی نظروں میں پسندیدہ قرار پانے کے حوالے سے مذکورہ تین صفات سرفہرست ہیں۔ شکل و صورت، حسِ مزاح و دیگر اوصاف ک

ا نمبر ان کے بعد آتا ہے۔ ماہرین نفسیات کی ٹیم نے اپنی اس تحقیق میں مرد و خواتین سے انکی جنسِ مخالف کی پسندیدہ اوصاف بیان کرنے کو کہا اور اس حوالے سے ماضی میں کی جانیوالی تحقیقات کے نتائج کا تجزیہ بھی کیا۔ شرکاء کی اکثریت نے جنس مخالف میں مذکورہ تین اوصاف کو سرفہرست قرار دیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے رکن ماہر نفسیات اینڈریان فرن ہیم کا کہنا تھا کہ مثبت روئیے کے باعث جنس مخالف کے زیادہ باصلاحیت اور اہل لوگ آپکی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ جبکہ متوازن سوچ لوگوں سے میل جول میں مدد دیتی ہے اور آپ کو خوش رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سے آدمی کو نئے مواقع میسر آنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ آپ کی خوداعتمادی کی وجہ سے دوسرے لوگ آپ کی صحبت میں آسانی محسوس کرتے ہیں جس سے آپ کا سوشل سٹیٹس بڑھتا ہے۔