مالک کے مرنے پر گھوڑا بھی رو پڑا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 09, 2017 | 15:47 شام

 

لندن (شفق ڈیسک) اس دنیا میں سب سے مشکل کام وہ غم برداشت کرنا ہے جو اس دنیا کو چھوڑ دینے والے اپنے پیچھے ان لوگوں کو دے جاتے ہیں جنہیں عمر بھر اپنے بچھڑ جانیوالے پیاروں کی جدائی برداشت کرنی ہوتی ہے۔ یہ جذبہ صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے۔ اسکی ایک تازہ ترین مثال لوگوں نے اس وقت دیکھی جب برازیل کے ایک شخص کا گھوڑا اسکی وفات پر رو پڑا۔ تفصیلات کیمطابق 34 سالہ واگنر ڈی لیما کے گھر والے اور دوست احباب اس وقت حیران رہ گئے جب اسکے گھوڑے سرینو نے اپنا سر

تابوت پر رکھا اور ایسے رونے اور آہیں بھرنے لگا جیسے اپنے مالک کی موت پر صدمے کا اظہار کر رہا ہے۔ گھوڑے کی مالک کیساتھ اس محبت سے متاثر ہوکر واگنر کا بھائی اسے بھی جنازے کیساتھ قبرستان لے گیا۔ واگنر کی آخری رسومات 3 جنوری کو شمال مشرقی برازیل کے شہر پرائیبا میں ادا کی گئی۔ واگنر نئے سال کے پہلے دن موٹر سائیکل کے حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہا ں اسکے دو آپریشن ہوئے مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ قبرستان جاتے ہوئے بھی سرینو سارے رستے روتا اور زمین پر پاؤں مارتارہا اور یوں ایک بار پھر گھوڑے نے جانوروں میں سب وفادار ہونیکا ثبوت پوری دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔