ایسی مماثلت کوئی سوچے بھی نہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 04, 2016 | 19:52 شام

لندن (شفق ڈیسک) کہتے ہیں ہر شخص کا دنیا میں ایک ہم شکل ضرور ہوتا ہے۔ گزشتہ روز برطانیہ میں پروگرام فائنڈنگ مائی ٹووِن سٹرینجر میں کئی ایسے جوڑوں نے شرکت کی جو رشتہ دار تھے نہ ایک علاقے کے رہنے والے، لیکن ان کی شکلیں حیران کن حد تک ملتی تھیں کہ دیکھنے والے پہچان ہی نہ پائیں۔ آپ یہ سن کر شاید پریشان ہو جائیں کہ ان میں سے ایک جوڑے کا نام اور عمربھی ایک ہی تھی، حالانکہ وہ زندگی میں پہلی بار ایک دوسرے سے مل رہے تھے۔ ان دونوں کا نام ’’بلی رائٹ‘‘ (Billy Wright)تھا اور دونوں ک

ی عمر 24برس تھی۔ ان میں سے ایک برطانیہ کے علاقے ڈورسیٹ کے قصبے بورن ماؤتھ کا رہائشی تھی جہاں وہ اپنی ماں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ پیشے کے لحاظ سے وہ کنسٹرکشن ورکر تھا۔ دوسرا بلی رائٹ امریکی ریاست پنسلوانیا کا رہائشی تھا جہاں وہ اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔رپورٹ کے مطابق امریکہ والے بلی رائٹ سے ایک دفعہ ایک شخص کی ملاقات ہوئی۔ اس شخص نے بلی رائٹ کو پہچان لیا کہ وہ اس کا فیس بک فرینڈ تھا لیکن بلی رائٹ نے اسے نہ پہچانا۔ جب اس معاملے پر دونوں میں بات ہوئی اور انہوں نے قدرے تحقیق کی تو راز منکشف ہوا کہ دراصل فیس بک پر برطانیہ والا بلی رائٹ اس شخص کا دوست تھا۔ اس راز پر امریکہ والا بلی رائٹ دنگ رہ گیا کیونکہ نہ صرف اس کی شکل، بلکہ نام اور عمر تک برطانیہ والے بلی رائٹ سے ملتے تھے۔ چنانچہ اس نے اسے فرینڈ ریکوئسٹ بھیج دی اور وہ دونوں بھی فیس بک پر دوست بن گئے۔ اب پہلی بار وہ اس ٹی وی شو میں ایک دوسرے سے ملے اور ایک دوسرے کو دیکھ کر دیکھتے ہی رہے۔ رپورٹ کیمطابق انکے علاوہ دیگر 6 ہم شکل جوڑے بھی اس شو میں شریک ہوئے جنکی شکلیں رشتہ دار نہ ہونیکے باوجود آپس میں بالکل مماثل تھیں۔