سائنسدانوں نے خواتین کی صحت کا حال معلوم کرنیکا انتہائی شرمناک طریقہ بتا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 21:41 شام

لندن (شفق ڈیسک) جدید دور میں دبلے پن کو صحت کی علامت سمجھ لیا گیا ہے اور خصوصاً خواتین کیلئے دبلا پن ازحد ضروری سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین جسم کے مختلف حصوں پر جمع چربی سے نجات حاصل کرنے کیلئے کوشاں نظر آتی ہیں۔ ان حصوں میں کولہے بھی شامل ہیں جنکی جسامت اکثر خواتین کیلئے سخت پریشانی کا سبب بنتی ہے اور اسے کم کرنیکی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ سائنسدانوں نے جسم کے اس حصے کی بڑی جسامت کو جسمانی و ذہنی صحت کی نشانی قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کیمطابق آکسفرڈ یونیورسٹی

کے مرکز برائے ذیا بیطس، اینڈوکرائنالوجی و میٹا بولزم نے حال ہی میں ایک تحقیق کی جس میں انکشاف ہوا کہ جن خواتین میں کولہوں کی جسامت بڑی ہوتی ہے وہ نہ صرف بہت کم بیمار پڑتی ہیں بلکہ انکی ذہانت بھی دیگر خواتین کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ ان خواتین میں کولیسٹرول کا لیول کم رہتا ہے اور وزن کو کنٹرول کرنیوالے ہارمون بھی زیادہ پیدا ہوتے ہیں جسکے نتیجے میں انکا وزن مجموعی طور پر مناسب رہتا ہے۔ کولہوں میں جمع چربی انہیں کئی طرح کے مسائل سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ان میں ذخیرہ ہونیوالا اومیگا تھری دماغ کی صحت کیلئے بہت مفید ہے اور ذہانت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ تحقیق کیمطابق بڑے کولہوں والی خواتین نہ صرف خود زیادہ صحت مند اور ذہین ہوتی ہیں بلکہ ان کے ہاں پیدا ہونیوالے بچے بھی زیادہ صحت مند اور ذہین ہوتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کولہوں کی بڑی جسامت سے پریشان خواتین کو اب پریشان ہونیکی بجائے خوش ہونا چاہیے کیونکہ یہ ان کیلئے اچھی صحت اور ذہانت کی علامت ہے۔