بیوی کا شوہر سے ایسا انتقام رونگٹھے کھڑے کر دے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 09, 2017 | 17:36 شام

لندن (شفق ڈیسک) شریک حیات کی بے وفائی پر عموماً خواتین روتی دھوتی ہیں اور چپ ہو کر بیٹھ جاتی ہیں لیکن برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے ہمسفر کی بے وفائی پر اس سے ایسا انتقام لیا ہے کہ جان کر ہی مرد کانپ جائیں۔ رپورٹ کیمطابق برطانوی ٹاؤن واروک کی رہائشی لنڈا (Linda) نامی اس خاتون کو جب معلوم ہوا کہ اسکے شریک حیات گراہم (Graham) نے کسی اور خاتون کبساتھ تعلقات استوار کر رکھے ہیں اور اس سے بیوفائی کر رہا ہے تو اس نے بدلہ لینے کی ٹھانی اور ایک پوسٹر ڈیزائن کر کے اسکی درجنوں کاپیاں پرنٹ کروا لیں۔ اس پ

وسٹر پر سب سے اوپر ایک دل بنا ہوا ہے۔ اس دل کے اوپر گراہم کا نام لکھا ہوا ہے اور اس رسی کے ذریعے دل کو پھانسی پر لٹکایا گیا ہے۔ نیچے تحریر میں لکھا ہے کہ اگر وہ اتنی ہی اچھی ہے تو رہو اس کے پاس، میں نے تمہاری مرسیڈیز کی چابیاں نہر میں پھینک دی ہیں گھر کے تالے تبدیل کر دیئے ہیں اور تمام کریڈٹ کارڈز خالی کر دیئے ہیں۔ نیا سال مبارک۔ اس کے نیچے لنڈا کا نام درج ہے۔ لنڈا نے یہ تمام پوسٹر پورے واروک ٹاؤن میں بجلی کے کھمبوں کے ساتھ لٹکا دیئے۔ یوں اس نے گراہم کو پورے قصبے کے سامنے شرمندہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین بڑی تعداد میں ان پوسٹرز کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ تاحال لنڈا اور گراہم دونوں کی شناخت سامنے نہیں آ سکی۔