برطانیہ بے حیائی کے ریکارڈ توڑنے والی اداکارہ پاکستانی نژاد کی بیوی نکلی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 16:29 شام

لندن (شفق ڈ یسک) بدنام زمانہ ٹی وی شو سلیبرٹی بگ برادر میں بے ہودگی اور بے حیائی کے تمام ریکارڈ توڑنے والی اداکارہ ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری کی بیوی نکلی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کیمطابق کول ہیلڈ نے 2011ء میں محمد عمران خان نامی پاکستانی نژاد نوجوان سے خفیہ شادی کی اور اس شادی کے بعد اپنا نام بھی تبدیل کر کے کول خان کر لیا تھا اس واقعہ کے بعد محمد عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنی خاموشی بالآخر توڑ دی اور میدان میں آگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی شہرت کو بہت نقصان پہنچا اور مزید نقصان ہو رہا ہے جبکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اداکارہ کول اب بھی اپنے نام میں خان کا لفظ استعمال کرتی ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کی شادی قائم ہے یا نہیں۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ محمد عمران خان اداکارہ کے لیڈز میں واقع گھر میں اب بھی مقیم ہیں اور بظاہر علیحدگی کے باوجود وہ اب بھی میاں بیوی کے طور پر رہ رہے ہیں جبکہ اخبار ڈیلی سٹار نے دعویٰ کیا کہ محمد عمران خان پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں اور 2011 ء سے انہوں نے کول خان کیساتھ شادی کر رکھی ہے۔ اداکارہ کے پہلے خاوند ای این ہیو سے انکی ایک بیٹی بھی ہے جبکہ سلیبرٹی بگ برادر شو کے دوران وہ ساتھی اداکار سٹیفن بیئر کیساتھ قابل اعتراض مناظر کی وجہ سے بھی خاصی بدنامی حاصل کر چکی ہیں اور اخبار اپنے دعوے پر قائم ہے۔