لندن میں نیو ایئر ڈے پریڈ میں پاکستانی فنکاروں نے میلا لوٹ لیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 01, 2017 | 19:05 شام
لندن: (مانیٹرنگ)لندن میں نیو ایئر ڈے پریڈ میں پاکستانی ثقافت کی نے میلا لوٹ لیالندن میں نئے سال کی آمد پر شاندار پریڈ ہوئی جس میں پاکستان دستے نے پہلی مرتبہ شرکت کی، پاکستانی فنکاروں نے ڈھول اور شہنائی سے ماحول کو گرما دیا، جشن رات 12 بجےسے لے کر سہ پہر 3 بجے تک جاری رہا۔برطانیہ کے صدر مقام پر نئے سال کے حوالے سے شاندار پریڈ منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کے فنکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔
ڈانسرز، چیئر لیڈرز اور کارٹون کریکٹرز نے لندن کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ شدید سردی اور بارش کے باوجود لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے کے لائق تھا۔پاکستانی فنکاروں کا دستہ اس سال پہلی مرتبہ لندن کی نیو ایئر پریڈ میں شریک ہوا۔ رنگ برنگے روایتی لباس میں ملبوس کیلاشی خواتین بھی پریڈ کا حصہ تھیں۔فنکاروں نے ڈھول اور شہنائی سے لندن کے ٹھنڈے ماحول کو گرما دیا۔ نئے سال کا جشن رات 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہا۔