ہمسفر کی جانب سے بے وفائی کا امکان کیوں؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 17:21 شام

لندن (شفق ڈیسک) یوں تو انسان کے ذہن پر کسی بھی وقت شیطان سوار ہو سکتا ہے لیکن برطانیہ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 39 سال کی عمر میں اسکا خدشہ سب سے زیادہ ہوتا ہے، کیونکہ اس عمر کے افراد شریک حیات سے بے وفائی کرنے میں سب سے آگے پائے گئے ہیں۔ ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کیمطابق تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ عمر کا وہ سال جسکا آخری ہندسہ 9 ہو، اس میں بے وفائی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو 19 سال، 29 سال، 39 سال اور 49 سال کی عمر میں بے وفائی کا امکان دیگر سالوں کی نسب

ت زیادہ ہوتا ہے اور ان تمام سالوں میں بھی 39 سال کی عمر سرفہرست ہے۔ تحقیق کیمطابق 39 سال کے افراد شریک حیات کیساتھ بے وفائی کرنے میں دیگر کسی بھی عمر کے افراد سے دو گنا آگے ہیں۔ اس کے بعد 29 سال اور 49 سال والوں کا نمبر آتا ہے۔ اگرچہ اس تحقیق کے نتائج پر کچھ شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے لیکن یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے نیویارک یونیورسٹی اور ہرشفیلڈ یونیورسٹی کے ماہرین بھی اس سے ملتے جلتے نتائج اخذ کرچکے ہیں۔