گھر خریدنے کیلئے عزت کی نیلامی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 17:22 شام

لندن (شفق ڈیسک) یورپی معاشرے کو ایک جانب تو خوشحالی اور ترقی کی علامت قرار دیا جاتا ہے لیکن دوسری جانب اخلاقی زبوں حالی کا یہ عالم ہے کہ انسان شرم سے سر جھکانے پر مجبور ہوجائے۔ اس معاشرے کے اخلاقی دیوالیہ پن کی تازہ ترین مثال وہ نوجوان لڑکی ہے جس نے بھاری رقم کے عوض اپنا کنوارہ پن فروخت کیلئے پیش کردیا ہے، اور اس بے حیائی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بولی کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کیمطابق 18 سالہ الیگزانڈرا خیفرین کا کہنا ہے کہ اس کے والدین بدترین معاشی مجبوریوں سے دوچار ہیں۔ ان

ہیں گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا جا چکا ہے اور اگر جلد رقم کا بندوبست نہ ہوا تو وہ بے گھر ہو جائیں گے۔ الیگزانڈرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کی مدد کرنا چاہتی ہے لہٰذا اس نے اپنی عزت نیلامی کیلئے پیش کردی ہے۔ وہ اپنی عصمت کے بدلے 10 لاکھ یورو کا تقاضا کررہی ہے تاکہ اس رقم سے ناصرف اپنے والدین کو گھر خرید کر دے بلکہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کا اپنا دیرینہ خواب بھی پورا کرسکے۔ الیگزانڈر نے ایک مشہور ٹی وی شو میں اپنے شرمناک منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے والدین کو اس کا علم نہیں ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے والدین کو بتایا کہ وہ ماڈلنگ اور کیٹ واک سے رقم کمانے کی کوشش کر رہی ہے۔ الیگزانڈا نے اپنی عزت نیلام کرنے کیلئے جسم فروشی کی خدمات فراہم کرنیوالی ایک ویب سائٹ پر اشتہار دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مطلوبہ رقم ادا کرنے والا شخص اسے جہاں بھی بلائے گا وہ چلی جائیگی۔ ٹی وی شو کی میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے الیگزانڈرا کا کہنا تھا، مجھے اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ خریدار کیسا ہوگا اور میرے ساتھ کیسے پیش آئے گا۔ میرا خیال ہے کہ بس شراب کا ایک گلاس مل جائے تو میں اس مرحلے سے گزرجاؤں گی۔