مرنے والے 5 ہو گئے داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ملزم خالد مسعود سزایافتہ برطانوی شہری نکلا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 24, 2017 | 06:31 صبح

 

لندن/ واشنگٹن/ برلن/ پیرس/ لاہور (امانیٹرنگ) لندن میں دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی جبکہ 40 افراد زخمی ہیں جبکہ 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزم کو برمنگھم میں 6 گھروں پر چھاپے مار کر کر گرفتار کیا گیا۔ حملے کے بعد مختلف برطانوی شہروں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی جبکہ پیرس میں حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایفل ٹاور کی بتیاں بجھا دی گئیں، عالمی رہنمائوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہردہشت گرد حملے اور ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے برطانیہ کے ساتھ یک

جہتی کا اظہارکیا ہے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ تھریسا مے نے کہا کہ لندن واقعے سے ان کی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر نہیں ہوگی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی۔ ویسٹ منسٹر برج حملے کا ملزم خالد مسعود تھا۔ پولیس کے مطابق خالد مسعود برطانوی شہری اور ویسٹ مڈلینڈ میں رہتا تھا۔ خالد مسعود کا ماضی جرائم سے جڑا ہے اور کئی بار سزا ہوچکی ہے۔ خالد مسعود کی عمر 52 سال تھی، وہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت متعدد جرائم میں ملوث تھا ۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز لندن میں پارلیمان کے باہر ویسٹ منسٹر کے پل پر حملہ کرنے والے شخص کے بارے میں پولیس اور خفیہ اداروں کو معلوم تھا۔ شہباز شریف نے لندن میں برطانیہ کی پارلیمنٹ کے باہر حملے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے۔