لندن میں بدترین دہشتگردی کئی لاشیں گر گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2017 | 17:57 شام

لندن(مانیٹرنگ)لندن میں چاقو سے مسلح شخص نے برطانوی پارلیمنٹ کے اندر جانے کی کوشش کی جسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، واقعے میں دوافراد ہلاک اور کئ زخمی ہوگئے،بعدازاں برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت بند کر دی گئی۔برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت کے گیٹ سے گاڑی ٹکرانے کے بعد فائرنگ کی گئی واقعے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کو دہشت گردی کے واقعے کے طور پر دیکھ رہے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے ویسٹ منسٹر برج پر اپنی کار پہلے لوگوں پر چڑھائی اور اس کے ب

عد پارلیمنٹ کے گیٹ سے ٹکرائی۔مسلح شخص نے چاقو سے پولیس اہلکار پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اہلکار زخمی ہو گیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔پولیس نے پارلیمنٹ کو گھیرے میں لے کر اطراف کا علاقہ بند کردیا، علاقے کو گھیرے میں لے کر لوگوں کو دور رہنے جبکہ پارلیمنٹ اسٹاف کو اپنے دفاتر کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، واقعے کے بعد پارلیمنٹ میں جاری اجلاس ملتوی کردیا گیا۔