لارڈ نذیر بھی لندن فلیٹس کے گواہ بن گئے،چشم کشا انکشافات
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 09, 2017 | 11:02 صبح
لندن (نیوزڈیسک) برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ امریکی تھنک ٹینکس کے کہنے پر پرویزمشرف کشمیر پر آؤٹ آف باکس بات کرتے تھے ، وہ امریکیوں کے کہنے پر کشمیر پر نیا فارمولا لائے ، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’’راء‘‘ الطاف حسین کو سپورٹ کرتی ہے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں لارڈ نذیر نے کہا کہ امریکیوں نے مشرف کو کشمیر پر ہٹ کر بات کرنے کا کہا ۔ وہ کشمیر پرنیا فارمولا بھی امریکیوں کے کہنے پر لائے اس لئے مشرف ہمیشہ کشمیر پر آؤٹ آف باکس بات کرتے تھے ۔ میں ان لوگوں سے مل بھی چکا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے انڈین ایجنسی ’’را‘‘ کے ایک بندنے نے بتایا کہ ہم الطاف حسین کو سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ پاکستان کشمیریوں کو سپورٹ کرتا ہے اس لئے ہم کراچی میں لوگوں کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ برطانیہ کے مفاد میں یہ بات نہیں ہے کہ وہ پورے انڈیا کی مخالفت مول لے کر الطاف حسین کے منی لانڈرنگ کیس پر فیصلہ سناتی کہ اس میں ’’را‘‘ ملوث ہے اس لئے الطاف حسین کو بری کردیا گیا۔لارڈ نذیر نے کہا کہ میری ذاتی انفارمیشن کے مطابق لندن فلیٹس میں شریف خاندان کی 2006 سے پہلے کی رہائش ہے ۔ اس کے بہت سارے ثبوت موجود ہیں ۔ یہ پراپرٹی ان کے پاس 90 کی دہائی سے ہے اور ان کی کمپنیز بھی تبھی سے ہیں ۔