محبت اوراسلام کی جیت ہوئی،ایسی خبر جس سے سب کے دل خوش ہوجائے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 18, 2017 | 12:44 شام

 

خان پور (مانیٹرنگ رپورٹ) سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی ہے، جاپانی لڑکی آنکھوں میں شادی کے سپنے سجائے خان پور پہنچ گئی، ماریہ ایڈلان نے دوست کی فرمائش پر اسلام قبول کیا اور اسلامی نام ماریہ احمد رکھ لیا۔

ذرائعکے مطابق خان پور کے محلہ شمس آباد کے رہائشی نوجوان 30سالہ احمد انور کی 9 ماہ قبل جاپانی لڑکی ماریہ ایڈلان سے فیس بک پر دوستی ہوئی اور کچھ ہی عرصہ میں ان کی دوستی محبت میں بدل گئی۔احمد انور کی دعوت پر جاپانی لڑکی نے اسلام قبول کرکے اپنا اسلامی نام ماریہ احمد رکھ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد انور نے کہا کہ ہماری فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں تبدیل ہوگئی، مجھ سے شادی کرنے کے لئے ماریہ میرے گھر خان پور پہنچی میرے اور ماریہ کے گھر والے بھی اس شادی سے خوش ہیں۔ ماریہ نے کہا کہ احمد نے مجھے اسلام قبول کرنے کی دعوت دی پھر میں نے اسلام کے بارے میں ریسرچ کی اور مجھے اندازہ ہوا کہ اسلام ہی دنیا کا سب سے اچھا مذہب ہے اور میں نے اپنی خوشی سے اسلام قبول کیا اور پاکستانی بھی بہت پیار کرنے والے ہیں۔ ماریہ نے کہا کہ شادی کے بعد میں اور احمد جاپان شفٹ ہو جائیں گے، اس موقع پر ماریہ نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔