اندھی محبت لُولا محبوب

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 13:21 شام

 
 

سیالکوٹ  (ویب ڈیسک) پسرور کے نواحی گاﺅں کی خوبرو لڑکی نوجوان سے فون پر دوستی کرنے کے بعد شادی کی غرض سے لاہور پہنچ گئی مگر محبوب دئیے گئے ایڈریس پر پہنچا نہ ہی اس نے کال سنی۔ دوشیزہ نے گھر جانے کی بجائے مبینہ طور پر پی سی او والے دونوں ٹانگوں سے معذور نوجوان سے نکاح کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق موضع جودھالہ کی 21 سالہ دوشیزہ (س) کی لاہور کے ایک نوجوان سے فون پر دوستی ہوگئی اور دو

نوں نے ساتھ جینے اور مرنے کے عہد و پیمان کرلئے، لڑکی نوجوان کے دئے گئے ایڈریس پر لاہور پہنچ گئی اور بتی چوک میں واقع ایک پی سی او پر پہنچ کر نوجوان کو فون کیا مگر اس نے فون سنا نہ ہی اس کے ساتھ شادی کا وعدہ پورا کیا جس پر (س) پریشان ہوگئی۔ اس نے گھر واپس جانے سے انکار کردیا جس پر پی سی او کے معذور مالک نور حسن ولد غلام رسول نے (س) کے ساتھ نکاح کرلیا۔

ادھر لڑکی کے والد محمو دبوٹا نے تھانہ بڈیانہ میں اپنی بیٹی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ دج کروادیا۔ پولیس نے لوکیشن ٹریس کرکے مسمی نور حسین کو گرفتار کرلیا جبکہ (س) وہاں سے موقع پر غائب ہوگئی۔ پولیس نے معذور نوجوان کو مقامی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی درخواست کی۔ تاحال (س) کو بازیاب نہیں کروایا جاسکا۔