محبوبہ کو ملنے جانے کے لیے بیوی کے موبائل فون سے ٹیکسی منگوانا مشہور کاروباری شخصیت کو مہنگا پڑ گیا ، تفصیلات اس تازہ ترین خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 13, 2017 | 08:02 صبح

پیرس (ویب ڈیسک) جنوبی فرانس میں ایک بڑی کاروباری شخصیت نے اپنا معاشقہ اہلیہ پر افشا ہونے کے بعد مشہور ٹیکسی سروس ’اُوبر‘ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔مذکورہ شخص کا الزام ہے کہ اُسں نے صرف ایک مرتبہ اپنی محبوبہ سے ملنے کے لیے اپنی اہلیہ کے فون سے اُوبر کار کا آرڈر دیا تھا اور اس کے بعد اہلیہ کے فون سے اُوبر کی ایپ سے سائن آف کر دیا تھا، لیکن اس کے باوجود کمپنی ان کے ہر سفر کی تفصیل ان کے اہلیہ کو بھجواتی رہی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انھوں نے جو بھی سفر کیے ان کی تفصیلات ان کی اہلیہ کے پاس آتی رہیں جس نے ان کی اہلیہ کے شک کو تقویت دی کہ اس کا کسی  دوسری عورت سے معاشقہ چل رہا ہے۔

اس واقعے کے بعد دونوں میں طلاق ہو گئی تھی اور کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ کاروباری شخصیت نے اُوبر کے خلاف چار کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا دعویٰ کیا ہوا ہے۔شوہر کے وکیل نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مؤکل اصل میں اُوبر کی ایپ کے ایک اندر ایک ’بگ‘ کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ’میرے مؤکل کی ذاتی زندگی میں جو مسائل پیدا ہوئے ہیں اس کی وجہ یہ بگ ہے۔تاہم وکیل نے ایک معروف فرانسیسی روزنامے میں شائع ہونے والی اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے موکل نے چار کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کا دعویٰ کیا ہوا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کی خواہش ہے کہ ان کا نام سامنے نہ آئے اور وہ اس سارے معاملے میں پردہ داری رکھنا رکھنا چاہتے ہیں۔روزنامہ لی فیگارو کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ شخصیت کے علاہ کئی دیگر لوگوں کو بھی اُوبر کی ایپ میں بگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اخبار کے مطابق انھوں نے خود ایک تجربہ کر کے دیکھا کہ جب انھوں نے ایک آئی فون سے اُوبر کے ڈرائیور کو بلوایا اور پھر ایک دوسرے آئی فون پر ’لاگ اِن‘ کر لیا، لیکن اُوبر نے اس آرڈر کی اطلاع دونوں فونز پر بھجوا دی۔اُوبر کا کہنا تھا کہ وہ اس خاص معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں گے، تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ اپنے صارفین کے ذاتی کوائف کو محفوظ رکھنا ان کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔