9 سال قبل لاہور کے لڑکے سے محبت کی شادی کرنیوالی کراچی کی لڑکی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ عبرتناک خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 08, 2017 | 15:04 شام
لاہور(ویب ڈیسک )محبت کی شادی کے 9سال بعدکراچی کی زیتوں بی بی اپنے شوہر کے خلاف عدالت پہنچ گئی جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے خاتون کو اس کے والدین کے پاس جانے کی اجازت دے دی جبکہ پنجاب پولیس کو حکم دیا ہے کہ خاتون کو بحفاظت اس کے والدین کے پاس کراچی پہنچانے کا انتظام کیا جائے ۔
درخواست گزار شہری عابد خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ زیتون بی بی اس کے گھر ملازمہ ہے، اس کا شوہر اسے روزانہ تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور اسے والدین سے بھی نہیں ملنے دیتا، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خاتون کی بازیابی کی درخواست دائر کی ہے ،خاتون کو بازیاب کرا کر اسکے والدین کے حوالے کیا جائے، عدالتی حکم پر پولیس نے زتیون بی بی کو عدالت میں پیش کیا، زیتون بی بی نے عدالت کو بتایا کہ اس کا شوہر عبدالرحمان اسے روزانہ تشدد کا نشانہ بناتا ہے، اس نے عبدالرحمان کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی لیکن اب اسکا شوہر اسے پیار نہیں کرتا بلکہ بلاوجہ تشدد کا نشانہ بناتا ہے، وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں بلکہ والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہے تاکہ بچوں کی بہتر پرورش ہو سکے، عدالت نے لڑکی کی بیان کی روشنی میں اسے والدین کے پاس جانے کی اجازت دے دی ، عدالت نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ لڑکی کو بحفاظت کراچی پہنچایا جائے۔