صف اول کی پاکستانی اداکارہ نے شوبز چھوڑ کر دین اسلام سے رجوع کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 26, 2016 | 06:50 صبح

لاہور (ویب ڈیسک)  پاکستان کی نامور ڈانسر اور فنکارہ و اداکارہ لکی علی نے شوبز کو خیر باد کہہ کر دین کی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  15 سال تک شوبز پر چھائے رہنے کے بعد معروف سٹیج ڈانسر اور اداکارہ لکی علی نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور اپنا دھیان اور توجہ دین اسلام کی طرف کر لی ہے ۔ڈانسر لکی علی نے فیس بک اور ٹوئٹر پر  اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ شوبز کا حصہ رہنے پر میں اللہ تعالیٰ سے معافی کی طلبگار ہوئی ہوں اور آئیندہ زندگی میں نے دین

اسلام کی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا ہے ،(ش س م)