لنڈسے لوہان نے اسلام قبول کر لیا ہے یا نہیں؟ اصل حقیقت سے پردہ اٹھ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 07, 2017 | 09:56 صبح

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) روزنامہ نوائے وقت کی سپیشل میگزین رپورٹر شازیہ سعید اپنی ایک رپورٹ میں لکھتی ہیں۔۔۔ہالی ووڈ اداکارہ لنڈ سے لوہن نے کہا ہے کہ وہ قرآن پاک کا مطالعہ کررہی ہیں۔ قرآن کو پڑھتے ہوئے ان کو تسکین حاصل ہوتی ہے تاہم انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا۔

کویت میں ایک ٹاک شو میں شریک لنڈ سے لوہن نے ٹاک شو میں برملا کہا کہ انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا لیکن وہ قرآن پاک کا مطالعہ کررہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں تسکین اور تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ہر گز یہ نیت نہ تھی کہ

میں کسی ایسی مذہبی کتاب کو پڑھوں جو مجھے مذہب تبدیل کرنے کا کہے لیکن امریکیوں کو یہ پسند نہیں آیا اور وہ مجھے برا بھلا کہنے لگ گئے۔30 سالہ لنڈ سے نے کہا کہ انہوں نے قرآن پاک کے 15 صفحے انگریزی ترجمے والے پڑھے ہیں اور اکثر کوشش کرتی ہے کہ ان کو عربی میں بھی پڑھ سکے اور بعض دفعہ اپنے موبائل فون پر ایک ایپ کے ذریعے اس کی تلاوت سنتی ہوں۔پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جب آپ تلاوت سنتی ہیں تو آپ کو کچھ خاص محسوس ہوتا ہے تو لنڈ سے نے کہا جی ہاں سکون ملتا ہے۔ لنڈ سے کو حال ہی میں استنبول میں حجاب پہنے بھی دیکھا گیا، جس کے بارے میں سوال پراداکارہ نے کہا کہ وہ اسلامی طرز زندگی کا تجربہ کرتے ہوئے روزہ تک رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کویت میں اپنے ایک دوست کے ساتھ انہوں نے تین روزے رکھے ہیں اوران کے لئے یہ تجربہ خاصاخوشگواررہا۔