بحرین کا شہزادہ،سنی لیون پر مہربان،انعامات و نوازشات کی برسات کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 24, 2017 | 09:35 صبح

لندن(مانیٹرنگ )بالی ووڈ کی خوبرو اور بے باک اداکارہ سنی لیون  جس نے  حال ہی میں شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والی فلم ”رئیس“ میں لیلیٰ او لیلیٰ کے نام سے شہرت پائی ہے نے لند ن میں اپنے شوہر ڈینیل ویبر کے ہمراہ فیشن ویک کے موقع پر بحرین کے شاہی خاندا ن سے ملاقات کی ہے۔

سنی لیون اور ویبر کو بحرین کے شہزادہ شیخ حامد بن علی الخلیفہ نے

عشائیے کے لئے اپنے محل پر مدعو کیا۔اس موقع پر سنی لیون نے کہا ”کہ ایک ایجنٹ نے میری ملاقات شہزادہ بحرین سے کروائی۔ عشائیے میں ہم نے شہزادے کی زندگی بارے گفتگو کی اور ان کی ملک میں مصروفیات کے بارے پوچھا

۔بعدازاں شہزادہ بحرین کی طرف سے سنی لیون کو قیمتی تحفہ دیا گیا جس کو دیکھ کر سنی حیران رہ گئیں۔سنی لیون نے شاہی خاندان کے ساتھ اپنی

 

تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں۔یاد رہے کہ بے بی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ ان دنوں لندن فیشن ویک میں شرکت کرنے کیلئے لندن میں موجود ہیں۔