میں کس پر بھروسہ کروں۔۔زندگی کے آخری دن گنتی ماں کی اپاہج بچی کے لیے پریشانی۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 21:17 شام

انگلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ میں کینسر کی مریضہ خاتون نے اپنے معذور بیٹی کیلئے نئی ماں کی تلاش شروع کر دی۔دی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک معذور لڑکی کی کینسر کے موزی مرض سے دوچا والدہ وکی پکارڈ کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ مرض لاعلاج ہونے کی وجہ سے آپ کے پاس صرف 6ماہ کا وقت ہے جس کے بعد خاتون نے اپنی بیٹی کیلئے دوسری ماں تلاش کرنا شروع کردی ہے۔اور وہ جلد از جلد اپنی بچی کو اطھی ماں دلوانا چاہتی ہیں۔وکی پکارڈ ایک معذور بیٹی کی ماں ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس کی معذور بیٹی جیسیکا

صرف 9ماہ کی تھی تو اس کے خاوند کا انتقال ہو گیا اور پھر بچی کی نگہداشت کیلئے اسے اپنی نوکری بھی چھوڑنا پڑی اور اب مجھے فکر لاحق ہے کہ میرے مرنے کے بعد میری بیٹی کا خیال کون رکھے گا ۔


کینسر کے مرض میں مبتلا اس بے بس ماں کا کہنا ہے کہ اس کے والدین کی عمریں 70برس سے اوپر ہو چکی ہیں جو میرے مرنے کے بعد بچی کی نگہداشت کرنے کے قابل نہیں ہونگے اس لئے میں ان پر بھی بھروسہ نہیں کر سکتی اس لیے اسے ایس خاتون کی ضرورت ہے جو بچی کی اچھی طرح پرورش کر سکے ۔ وکی پکارڈ نے کہا کہ بیٹی کا خیال رکھنے کیلئے کوئی اچھی خاتون مل گئی وہ سکون سے مر سکے گی ۔ کیومکہ اس کو پتی ہو گا س کی بچی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔