میرے پاپا اس کے عاشق تھے ۔۔۔۔۔ بالی وڈ کی نمبر ون اداکارہ نے مادھوری کا پرانا راز کھول دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 15, 2016 | 05:14 صبح

ممبئی (ویب ڈیسک) دیپکا پڈوکون نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'جب میں نے ایک سال میں چار فلمیں کی تھیں تو ایسا لگا تھا کہ کوئی ریکارڈ قائم کیا۔

فلم 'بیٹا' کے سپر ہٹ گیت 'دھک دھک کرنے لگا' کے بارے میں مادھوری دیکشت نے بتایا کہ 'یہ گیت جلدی جلدی تیسری شفٹ میں کیا گیا تھا اور یہ ناقابل فراموش ہے۔انھوں نے کہا کہ 'اب جب سوچتی ہوں کہ یہ سب کیسے ہو گیا تو لگتا ہے کہ کام کرنے کا ایک جنون ایک جذبہ تھا اور سب ایسا ہی کر رہے تھ

ے۔ میں اکیلی نہیں تھی۔انھوں نے کہا کہ 'ایسے میں کتنا مشکل ہوتا ہے کہ آپ سب کچھ یاد رکھیں اپنے کردار کو یاد رکھیں اور پھر خوبصورت بھی نظر آئیں۔'

انھوں نے کہا کہ 'ہمیں مشکل سے ہی نیند مل پاتی تھی اور جب گھر پہنچتے تو صرف سوتے تھے۔انھوں نے کہا کہ 'جب فلم ہم آپ کے ہیں کون‘ کر رہے تھے تو ہم نے بہت مزے کیے کیونکہ اس وقت میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ سال میں ایک ہی فلم کروں گی۔'

دیپکا نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ 'ایک سال میں چار فلمیں کرنے کا میری صحت پر اثر پڑا۔ مجھے محسوس ہوتا ہے اس کا اثر میرے رشتے پر بھی پڑا۔ اس کے لیے میں خود کو ہی مورد الزام ٹھہراتی ہوں کیونکہ یہ میرا فیصلہ تھا۔'

اس کے علاوہ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ گھر سے باہر نکلتے ہی ان کی پرائیویسی جاتی رہتی ہے۔ 'مجھے سمجھ میں آتا ہے کہ فوٹوگرافر آپ کا فوٹو لے کیونکہ یہ اس کا کام ہے۔ یہ موبائل فون مجھے سمجھ میں نہیں آتا۔ ہر کوئی آپ کے ہر ہر قدم کو ریکارڈ کر رہا ہے۔

'ایک بار میں فلائٹ میں سو رہی تھی۔ آنکھ کھلی تو دیکھا کہ کئي ایئر ہوسٹس سامنے کھڑیں ہیں۔ انھوں نے اپنے ساتھ ایک تصویر لینے کی درخواست کی۔ وہ درخواست میں نے پوری کی۔ لیکن میں نہیں چاہتی کہ کوئی میری سوتے ہوئے تصویر لے، کھلے منھ اور سوجی آنکھوں کے ساتھ تصویر لے۔مادھوری نے کہا ان کے زمانے میں وہ جہاں کہیں جاتی تھیں ایک سوال ضرور ہوتا تھا کہ وہ شادی کب کر رہی ہیں۔ دیپکا نے کہا کہ مادھوری تو اب اس سے باہر آ گئی ہیں لیکن ان کے سامنے یہ سوال آتے رہتے ہیں۔

انھوں نے پروگرام کے شروع میں ہی بتایا کہ ان کے والد (معروف بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون) مادھوری پر فدا تھے اور اس پروگرام میں آتے وقت انھوں نے اپنے والد سے مذاقا کہا تھا کہ وہ مادھوری کے ساتھ ایک پروگرام میں شرکت کر رہیں کیا وہ ساتھ چلیں گے تو انھوں نے شرما کر منع کر دیا۔