یہ بڑے نصیب کی بات ہے ۔۔۔۔ یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 25, 2022 | 17:32 شام

تحریر:سمیعہ اشرف۔۔۔۔۔۔۔ میں اکثر اوقات تخیلات کی دنیا میں جا کر پریشان حال ہی واپس لوٹتی ہوں کہ آج کا انسان عجب سی حالت جنگ میں مبتلا ہے۔ ادھر ہم لوگ فرقہ پرستی، ذات پات، رنگ و نسل جیسی لاعلاج بیماریوں میں مبتلا ہیں اُدھر میرا رب بناء ذات پات اور رنگ و نسل کے اپنے اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کی خدمت کے لیے اپنے خاص بندوں کو چن لیتا ہےاور جن کو چن لیا جائے وہ کہاں عام ہوتے ہیں۔ بے شک یہ بڑے نصیب کی بات ہے اور یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے۔ اللہ ہمیں اپنے خاص بندوں میں شامل فرمائے آمین۔

>