مسجد نبوی میں قرآن مجید کا 6 نئی زبانوں کا معنی کے ساتھ ترجمہ شائع

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 06, 2017 | 07:25 صبح

مدینہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مسجد نبوی ﷺ میں محکمہ قرآن پاک نے قرآن مجید کا 6 نئی زبانوں میں ترجمہ معنی کے ساتھ شائع کر دیا ہے۔ اینا نیوز کے مطابق ان زبانوں میں پشتو جو افغانستان، پاکستان اور ایران میں بولی جاتی ہے اس کے علاوہ تاجک زبان جوکہ تاجکستان کی مادری زبان ہے، فلانی جو مغربی افریقہ اور وسطی افریقہ میں بولی جاتی ہے، دری جو افغانستان کی زبان ہے، دگبانی اور نیپالی جو کہ نیپال کی قومی زبان ہے میں قرآن پاک کا ترجمہ کیا گیا ہے اب مسجد نبوی میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لئ

ے قرآن پاک کا 55 زبانوں میں ترجمہ دستیاب ہے۔ جسے وہ با آسانی سمجھ کر پڑھ سکتے ہیں۔