پاکستان کےپہلےسکھ کرکٹرمہیندر پال سنگھ نےآتےہی پاکستانیوں کے دل خوش کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 24, 2016 | 13:53 شام

 

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر نے کہا کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ پڑھائی بھی کر رہے ہیں تاہم کرکٹ ہی ان کا پہلاجنون ہے۔پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر مہیندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانا ان کا خواب ہے۔ وہ اپنی منزل کو حاصل کرنے کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔


پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر مہیندر پال سنگھ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میدان میں ان کی رہنمائی کرنے ولا کوئی نہیں تھا۔ انہیں اس سٹیج تک پہنچنے میں بہت مشکل پیش آئی۔مہیندر پال نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کیلئے کرکٹ میں کچھ بڑا کرنے کا خواب رکھتے ہیں۔ پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ وہ کھیل کیساتھ ساتھ پڑھائی بھی کر رہے ہیں تاہم کرکٹ ہی ان کا پہلا جنون ہے