پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا۔ماہرہ خان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 17:18 شام

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی مسلسل نمائش سے سینما گھروں کو استحکام ملے گا ۔ مہرین جبار کی فلم دوبارہ پھر سے میں تمام فنکاروں نے عمدہ کام کیا ہے ۔ امریکہ اور کراچی میں فلم کو دلکش اندازمیں عکس بند کیا گیا جبکہ کیمرہ ورک متاثر کن اور اعلیٰ معیار کا ہے ۔ غیر ملکی کریو کیساتھ پاکستانی فنکاروں کا کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کیا ۔ ان کا کہنا تھا شاہ رخ کی فلم   رئیس   کے حوالے سے ہر پاکستانی سوا

ل کرتا ہے اس موضوع پر فی الحال کوئی بات نہیں کرنا چاہتی ، موجودہ حالات میں ہم سب ملکی استحکام کے بارے میں سوچیں ۔ کئی پاکستانی فلموں کی آفرز ہیں اور کچھ میں کام بھی کررہی ہوں ، ان کے بارے میں تفصیلات نہیں بتا سکتی ، ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا ، فلموں کی مصروفیات کی بنا پر اچھے سکرپٹ و کردار کا انتخاب کرنا میرا حق ہے جس کیلئے انتظار کرنے میں کوئی برائی بھی نہیں ، ہمیں اپنے فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا چاہئے ۔