شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس کا پوسٹر منظر عام پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 17:34 شام

ممبئی: (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی آنے والی فلم رئیس کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس پوسٹر میں دونوں اداکاروں کے درمیان کیمسٹری صاف نظر آ رہی ہے۔ شاہ رخ خان کی جانب سے جاری اس پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ شائقین اس فلم کی مختلف اور رومانٹک کہانی دیکھنے کیلئے تیار رہیں۔ رئیس کے پوسٹر میں شاہ رخ اور ماہرہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آ رہے ہیں۔فلم رئیس کے پوسٹر کے ساتھ کیپشن میں شاہ رخ خان نے لکھا ہے کہ ”تو شمع ہے تو یاد ر

کھنا، میں بھی ہوں پروانہخیال رہے کہ راہول ڈھولیکا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان، ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم رئیس 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔