بالی ووڈ کی فلم میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 06, 2017 | 20:33 شام

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔بالی ووڈ انڈسٹری میں پاکستان کے بہت سے اداکاروں نے قسمت آزمائی کی لیکن انھیں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی تاہم تمام پابندی، مسائل اور مشکلات کے باوجود ماہرہ خان نے کامیابی حاصل کی۔فلم رئیس کی کامیابی کے بعد پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نہ صرف 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بھی بن گئی ہیں بلکہ بے پناہ شہرت بھی پائی۔ان سے قبل پاکستانی اداکار فواد خان نے بھارتی کرن جوہر کی فلم کپور سنز میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ماہرہ خان فلم رئیس میں پہلی بار بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی ہے، فلم پہلے سات دنوں میں 139کروڑ کا بزنس کر چکی ہے جبکہ اس کی نمائش جاری ہے اور دن بدن فلم کے کاروبار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔خیال رہے حمائمہ ملک ، ماورا ہوکین اور میرا سمیت دیگر پاکستانی اداکارئیں بالی ووڈ میں کام کرچکی ہے لیکن وہ کامیابی نہ حاصل کرسکی۔اور ماہرہ خان نے ایک ہی فلم سے حیرت انگیز کامیابی سمیٹی ۔