بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں یکساں طور پر مقبول اداکارہ کی سالگرہ
کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک) برصغیر کی دو بڑی فلم انڈسٹریوں بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں یکساں طور پر مقبول ماہرہ خان اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ وی جے کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ماہرہ ہوسٹنگ، ماڈلنگ اور ایکٹنگ کے شعبوں میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔ماہرہ نے بول کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ماہرہ پانچ سال کے مختصر عرصے میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی ہیروئن بن کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ماہرہ خان اپنے شاہکار ڈراموں اور فلموں کے لئے اب تک 9 مختلف ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔