خاتون کے گھر بچے کی جگہ ایسی مخلوق نے جنم لیا کہ ہر جگہ  کہرام برپاہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 02, 2017 | 20:39 شام

 ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) جینیاتی خرابیوں کی وجہ سے بچوں میں جسمانی بگاڑ پیدا ہو جانا کوئی ناممکن بات نہیں۔ دنیا میں عجیب و غریب خرابیوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں، لیکن زمبابوے کی ایک خاتون کے ہاں ایسی چیز پیدا ہو گئی کہ ہر کسی نے اسے ’مینڈک‘ قرار دیا، حتٰی کہ ڈاکٹر بھی اس کی اصل حقیقت نہ بتا سکے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق دو بچوں کی ماں پریشس نیاتھی آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں جب ان کے ہاں مینڈک جیسی مخلوق کی پیدائش ہوئی۔ ان کے خاوند نومورے

کو جب یہ خبر ملی تو وہ سخت گھبرائے اور اپنی اہلیہ کو فوری طور پر ہسپتال لے کر گئے۔

زمباوے کے دور دراز گاﺅں گوکوے سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا اپنے پہلے بچوں جیسے ایک اور نارمل بچے کو خوش آمدید کہنے کی تیاری کررہا تھا لیکن یہ دیکھ کر ان کے ہوش و حواس غائب ہوگئے کہ ان کے ہاں انسانی بچے کی بجائے تالاب میں رہنے والی مخلوق نے جنم لیا تھا۔ یہ حیرتناک مخلوق گوکوے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں چند گھنٹے زندہ رہنے کے بعد مرگئی۔مینڈک نما بچے کی موت کے بعد صدمے میں مبتلا والدین اسے اپنے گھر لے گئے لیکن انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اب اس کا کیا کیا جائے۔ گاﺅں کے سربراہ نجیلے نے بالآخر فیصلہ کیا کہ اسے جلا کر راکھ زمین میں دبادی جائے۔گوکوے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی خاتون کے ہاں مینڈک نما بچے کی پیدائش کی تصدیق کی، لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں اور اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کر سکتے۔اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی تحقیق سامنے آئی ہے۔