وہ 6شعبے جن سے تعلق رکھنے والے افراد نماز کے اوقات میں بھی حرم شریف میں گاڑیاں لے جا سکتے ہیں، ان میں کون کونسے لوگ شامل ہیں ؟آپ بھی جانئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 10:21 صبح


 
مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ رپورٹ)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ٹریفک پولیس نے ممنوعہ اوقات میں اپنی گاڑیاں مسجد حرام تک لے جانے کی چھ گروپوں کو اجازت دی ہے جن کے سوا اور کسی شخص کو مسجد حرام میں ممنوعہ اوقات میں اپنی کاریں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اوقات میں مسجد حرام کے آئمہ، موذن حضرات، جنازہ لانے والے، ریسکیو ٹیمیں، شہری دفاع کے حکام، معذور اور مسجد حرام کے امور انجام دینے والے منتظمین اپنی گاڑیاں مسجد حرام م

یں ممنوعہ اوقات میں داخل کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ مسجد حرام کے 19 موذن اور آئمہ ہیں۔ قریبا ًایک وقت میں 10 لاکھ افراد نماز ادا کرتے ہیں۔ نماز کے اوقات سے قبل مسجد حرام میں گاڑیاں لے جانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے اور پابندی نصف گھنٹے تک برقرار رہتی ہے۔ٹریفک حکام نے حرم مکی کے میں گاڑیاں لے جانے کے لیے ممنوعہ اوقات کا تعین کیا ہے۔ موسم عمرہ کے دوران معتمرین کو سہولت فراہم کرنے، ہوٹلوں میں قیام کرنے والے معتمرین اور دیگر شہریوں کی مسجد حرام تک رسائی آسان بنانے کے لیے گاڑیوں کو اندر لے جانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔