ملائکہ کی سیاسی چھلانگ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 13:31 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما ء ملائکہ رضا نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

 سیاسی کارکن اور انسانی حقوق کی متحرک خاتون ملائکہ رضا نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن، سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر، سید نیر حسین بخاری اور کے پی کے جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ ملائکہ رضا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین، اقلیتوں اور نوجوانوں کے ح

قوق کے لئے جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے انتہاپسندی کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتہاپسندوں سے پاکستان کو واپس لینے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں اور ایک ترقی پسند پاکستان ہی قوم کے مستقبل کے لئے بہترین ہے۔واضح رہے کہ ملائکہ رضا نے گزشتہ سال پاکستان تحریک انصاف سے اس بنا پر استعفیٰ دے دیا تھا کہ پی ٹی آئی کی پالیسیاں بنیاد پرستانہ تھیں اوراس میں خواتین اور نوجوانوں کے لئے سیاسی مواقع نہیں تھے۔