ملالہ کوامن کا سفیر بنایا جانا پاکستان کیلئے اعزازہے: ملیحہ لودھی
نیویارک (مانیٹرنگ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کا تقرر پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے گزشتہ روز نیویارک سے اپنے ردعمل میں کہا کہ ملالہ یوسفزئی کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹوینوگویٹرس کی جانب سے امن کا پیامبر مقرر کرنا پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔واضح رہے کہ ملالہ پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہے اور مغرب اس کی تکمیل کے لیے بنیاد کو مضبوط کررہا ہے۔