بولڈ اداکارہ ملیکا شراوت حملہ میں ذخمی ہوگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 17, 2016 | 18:51 شام

پیرس(مانیٹرنگ) بالی ووڈ میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ ملیکا شراوت پر پیرس میں لٹیروں نے آنسو گیس کا اسپرے کیا اور مار پیٹ کر کے فرار ہو گئے۔ فرانس کے شہر پیرس میں بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت کو گھر جاتے ہوئے 3 نقاب پوش افراد نے گیس اسپرے کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ فرار ہو گئے تاہم واقعے میں اداکارہ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جب کہ اداکارہ نے فوری طور پر پولیس کو واقعے کی اطلاع کی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں اسی

مقام پر ہالی ووڈ اداکارہ کم کارڈیشان کو لوٹا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ ملیکا شراوت کے ساتھ ہونے والے واقعے میں ڈکیتی کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا جب کہ اداکارہ کے ساتھ واقعہ 11 نومبر کی رات پیش آیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہالی ووڈ اداکارہ کم کارڈیشان کو 2 افراد نے یرغمال بنا کر ایک کروڑ 10 لاکھ یورو مالیت کا جیولری باکس اپنے ساتھ لے گئے تھے۔