ملکہ الزبیتھ کے انتقال کی افواہیں غلط ثابت ہوئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 30, 2016 | 19:43 شام
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):انٹرنیٹ پر ملکہ برطانیہ کے انتقال کی افواہیں گردش میں تھیں کہ بکنگھم پیلس نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ زندہ اور خیریت سے ہیں۔گزشتہ روز سماجی ویب سائٹس پر ملکہ برطانیہ کےانتقال کی افواہیں گردش کرتی رہیں، بکنگھم پیلس نے ان افواہوں کا نوٹس لیتےہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ملکہ برطانیہ خیریت سے ہیں، ملکہ برطانیہ کے انتقال کی خبروں کی وجہ ان کی علالت بنی۔بکنگھم پیلس نے بیان میں واضح کیا کہ ملکہ الزبتھ اور ڈیوک آف ایڈنبرگ کی حالت مسلسل بہتر ہو رہی ہے، ملکہ برطانیہ شدیدسردی کی وجہ سے بہتر محسوس نہیں کررہی تھیں۔