مالنگا کا کارنامہ ۔بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 06, 2017 | 18:54 شام

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک): سری لنکا کے لیستھ مالنگا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ہیٹ ٹرک کر دی. سری لنکا کے لیستھ مالنگا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ہیٹ ٹرک کر دی۔ انہوں نے 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر سلو ڈلیوری کے ذریعے مشفیق الرحیم کو بولڈ کیا، نئے آنے والے بیٹسمین کپتان مشرفی مرتضیٰ بھی پہلی ہی گیند پر انکا شکار بنے جب کہ اگلی گیند پر مالنگا نے مہدی حسن مرزا کو ایل بی ڈبلیو کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دے دیا۔ ہیٹ

ٹرک کی دلچسپ بات یہ تھی کہ انہوں نے تینوں وکٹیں سلو بالز پر حاصل کیں۔لیستھ مالنگا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر پانچویں بولر ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے بریٹ لی، نیوزی لینڈ کے جیکب اورم اور ٹم ساﺅتھی جب کہ سری لنکا کے تھیسارا پریرا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ پریرا کے بعد مالنگا ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے سری لنکن بولر بن گئے۔