مخالفت دونوں ملکوں کیلئے نقصان دہ ہے،سہمے ہوئے صدرکا بیان
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 04, 2016 | 20:14 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ)صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ بھارت کی طاقت کا گھمنڈ ٹوٹے گا اورکشمیرجلد آزاد ہوگا،جس کے نتیجے میں خطے میں امن واستحکام قائم ہوگا اورترقی کی رفتارتیزہوجائے گی ۔
اسلام آباد میں نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون حسین نے کہا کہ پاک بھارت مخالفت دونوں ملکوں کیلئے نقصان دہ ہے اس سے پورا خطہ متاثر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان کو سب سے زیادہ فائدہ ہو گا،اس سال کے آخر تک گوادر ڈیپ سی پورٹ فعال ہوجائےگی۔