بھارت سے دو دو ہاتھ کرنے کے لءے صدر کے مسل بھی پھڑپھرانے لگے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 14, 2016 | 13:30 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ)صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔
بھارتی افواج سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہےجس کاعالمی برادری نوٹس لے صدر ممنون کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن لائن آف کنٹرول پر فائرنگ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوشش ہے جس سے بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے افتتاح سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے تاہم مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کر نے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔