انہیں تو حرام کھانے کی عادت پڑ چکی ہے ۔۔۔خاموش صدر مملکت خاموش نہ رہ سکے ، بڑی بات کہہ ڈالی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 28, 2017 | 16:11 شام

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  صدر مملکت  ممنون حسین  کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپٹ نیٹ ورک موجود ہے۔ وزارت پانی و بجلی کو ڈسکوز یعنی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو تبدیل کرنے کو کہا تھا مگر کسی نے ایک نہ سنی۔ ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے افسوس ظاہر کیا کہ ان کی تجویز پر عملدرآمد نہ ہوا۔

صدر ممنون کی تجاویز پر عملدرآمد کیوں نہ ہوا؟ اس کی وجہ بھی انہوں نے خود بتاتے ہوئے کہا سرکا

ری ملازمین کی اکثریت کو کام نہ کرنے اور حرام خوری کی عادت پڑ چکی ہے۔ انہوں نے کہا افسوس ہوتا ہے ہمارے بہت سے سرکاری ملازم اچھی تجاویز پر بھی عمل نہیں کرتے، اس لئے کہ ان کو کام کرنے کی عادت ہی نہیں رہی۔

اے پی پی کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین آگ سے بچاؤ کی اہمیت  سے متعلقہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے  آفات کے خطرات میں کمی لانے اور آتشزدگی سے نمٹنے کے لئے موثر حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ لوگوں کے لئے محفوظ زندگی کو یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے کہا قدرتی اور ناگہانی آفات کسی بھی وقت رونما ہو سکتی ہیں تاہم بروقت حفاظتی اقدامات اور ان پر بہتر طور پر عمل درآمد کے ذریعے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے یا ان میں کمی لائی جا سکتی ہے، حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے ۔(ش س م۔ ن)